حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور غزہ جنگ کے "جنرلز پلان" کے نظریہ ساز جنرل گیورا آیلنڈ نے اعلان کیا: "حماس فاتح ہوئی ہے اور اسرائیل کو شکست ہوئی ہے، اور یہ شکست نہایت سنگین ہے۔"
اس سے قبل گیورا آیلنڈ نے کہا تھا کہ جنگ نے معاشرے اور فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، جنگ کا جاری رہنا بے سود ہے اور معاشی حالات مزید دشوار ہو گئے ہیں، غزہ کے خلاف جنگ ایک بڑی ناکامی ہے، کیونکہ اس کے اهداف پورے نہیں ہو سکے ہیں، یہ معاہدہ مئی میں بھی ممکن تھا، اس سے پہلے کہ 120 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوتے۔
گیورا آیلنڈ نے ستمبر کے مہینے میں ایک منصوبہ پیش کیا تھا جس کے تحت غزہ کے شمالی علاقے کو 4 لاکھ رہائشیوں سے خالی کر کے ایک "بند فوجی زون" میں تبدیل کیا جائے گا اور وہاں "ہتھیار ڈال دو یا بھوکے مر جاؤ" کی پالیسی نافذ کی جائے گی۔
ستمبر میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں آیلنڈ نے غزہ کے شمالی علاقے کو خالی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا: "ہمیں غزہ کے شمالی رہائشیوں کو بتانا چاہیے کہ ان کے پاس ایک ہفتے کا وقت ہے کہ وہ اس علاقے کو خالی کریں، اور پھر یہ علاقہ ایک فوجی زون بن جائے گا، ایسا علاقہ جہاں ہر شخص ایک جائز ہدف ہو گا، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس علاقے میں کوئی خوراک نہیں پہنچے گی، محاصرہ نہ صرف ایک مؤثر فوجی حکمت عملی ہے، بلکہ یہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بھی ہے۔"
آپ کا تبصرہ